رحیم یار خان: ان دشمنیوں نے کئی خاندانوں کا بیڑہ غرق کردیا ، ایسی ہی پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں فاءرنگ کا واقعہ سخی سرور کالونی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ پر دو اہلکاروں کو معطل کردیا اور مقتول کے لواحقین سے اسپتال میں اظہار تعزیت بھی کیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔