نادرا نے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی

0
47
Nadra

نادرا نے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی شناختی کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی ہے۔ نادرا کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہو گا جبکہ شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔


چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول بینک کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری سے پاس کوڈ کے ذریعے اجازت لیں گے۔ جبکہ اپنا زیر استعمال موبائل نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹر کرائیں اور پاس کوڈ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ رجسٹریشن کیلئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر بھیجیں
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ؛ ” نادرا کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدم ہم نے ‘اجازت آپ کی’ سروس متعارف کرا دی ہے لہذا شہریوں کی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ "شناختی کارڈ کی تصدیق اب متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔”

Leave a reply