سندھ حکومت کا ترکیہ، شام کے زلزلہ متاثرین کےلیے دواؤں کا عطیہ
محکمہ صحت سندھ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلیے دواؤں کا عطیہ دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر جمن باہوتو نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی ہدایت پر دوائیں ترکیہ کے ڈپٹی قونصل جنرل کے حوالے کیں۔
زلزلہ متاثرین کےلیے عطیہ کی گئی دواؤں میں جان بچانے والے اور دیگر ضروری 48 مختلف اقسام کے انجکشن اور دوائیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری بھی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
اس سے قبل زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔ امدادی سامان میں ہزاروں خیمے،کمبل، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اورجنریٹرز شامل ہیں۔








