شہریت چھوڑنے والے افراد کی تعداد کیوں بڑھنے لگی ؟
پاکستان کی شہریت چھوڑ کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک خصوصاً یورپی ممالک کی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھنے لگی۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے دستاویزات کے مطابق 2015 سے لے کر اب تک 25ہزار 240پاکستانیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے۔

شہریت ترک کرنے والوں میں 670 انجینئرز اور 350 ڈاکٹروں نے شہریت ترک کی جبکہ 330 تاجر بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں میں 50 فیصد سے زائد نے 3 یورپین ممالک کی شہریت حاصل کی۔ اس عرصے کے دوران 8 ہزار 600 پاکستانیوں نے جرمنی کی شہریت اختیار کی، 2 ہزار 781 شہری اسپین جبکہ 2 ہزار 268 افراد ناروے کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
دستاویزات کے مطابق 8 سال کے دوران 1290 افراد نے برطانیہ جبکہ 158 افراد پاکستان کی شہریت چھوڑ کرامریکن شہری بن گئے۔ 2 ہزار 781 شہری اسپین کی شہریت اختیار کرچکے۔ علاوہ ازیں حیران کن طور پر 3 ہزار 700 افراد نے بھارت کے شہریت اختیار کی جبکہ ایک ہزار 716 پاکستانیوں نے چینی شہریت بھی حاصل کی۔ جبکہ دستاویزات کے مطابق پچھلے سال 2 ہزار 878 پاکستانیوں نے جبکہ 2200 سے زائد پاکستانیوں نے 2021 میں شہریت ترک کی۔ 2144 افراد نے 2020 میں شہریت ترک کی۔

Shares: