بالی وڈ کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سجل علی اور میں نے ایک ساتھ کام کیا حالانکہ ہم دونوں کی عمروں میں کافی فرق ہے لیکن اس کے باوجودہ ہم دونوں کا کافی زیادہ اچھا تعلق ہے . سجل علی بہت ہی باصلاحیت ہے اور جب بھی میں اسکو دیکھتی ہوں تو دل کرتا ہے کہ اسکو گلے لگا لوں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں ، میں سجل کو اس سے پہلے کبھی نہیں جانتی تھی ، جب اس کے ساتھ کام کیا تو اس کے بارے میں پتہ چلا اور محسوس کیا کہ سجل نے چھوٹی سی عمر میں ہی نہ صرف بہت شہرت پائی ہے بلکہ وہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں. یوں شبانہ اعظمی نے سجل علی کی جم کر کی ہے تعریف. یاد رہے کہ ان دونوں نے ایک ساتھ جمائمہ گولڈ

سمتھ کی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں کام کیا ہے. سجل پاکستان کی وہ فنکارہ ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر بھی بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں. سجل حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں اور یہی چیز ان کو دوسروں سے مختلف اور منفرد بناتی ہے. سجل کا ان دنوں ڈرامہ سیریل ان کہی چل رہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں.

Shares: