بھارتی شاعر ادیب جاوید اختر جنہوں نے فیض میلے میں کنٹرورشل بیان دیا وہ جب ممبئی پہنچے تو ان سے سوالات ہوئے ان سے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے قدموں میں بیٹھا ہوا ملک دیوالیہ ہو رہا ہے، بے انتہا غربت ہے وہاں کیا کہیں گے آپ ، اس سوال پر جاوید اختر نے کہا کہ میں تین بار لاہور گیا ہوں اور میں نے وہاں پر کہیں بھی غربت نہیں دیکھی. میزبان نے کہا کہ شایدوہ آپ کو ایسے راستوں سے لیجاتے ہوں گے جہاں غربت نظر نہ آئے تو جاوید اختر نے کہا کہ ایسی بالکل بھی بات نہیں ہے اگر غربت ہو تو نظر آجاتی ہے اور کتنا آپ کسی سے کچھ

چھپا سکتے ہیں کبھی نہ کبھی تو کچھ نظر آ ہی جاتا ہے . مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی بیرون ملک کیوں‌یہ ہوا ہے کہ یہاں بہت غربت ہے مجھے تو یہاں کوئی غربت نظر نہیں آتی. اگر میں انڈیا کی بات کروں تو یہاں غربت بالکل نظر آتی ہے فقیر بھی نظر آتے ہیں لیکن لاہور میں‌ کہیں‌ میں نے سڑکوں پر بھی فقیر نظر نہیں آتے. جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان میں‌لوگوں نے خود کو بہت اچھا رکھا ہوا ہے.

Shares: