اداکار فہد مصطفی جو ان دنوں ایک پروگرام ہوسٹ کررہے ہیں اس پروگرام میں وہ شوبز شخصیات کا انٹرویو کرتے ہیں. پروگرام میں ان کے ساتھ شیخ نامی ایک آدمی بھی بیٹھا ہوا ہے جو مہمانوں سے گفتگو کرتا ہے ، اس نے اداکار سمیع خان سے پروگرام کے دوران کافی گھٹیا قسم کے سوال کئے . اس نے سمیع خان سے کہا کہ آپ کی تو فلمیں ہٹ ہی نہیں ہوتیں ، ایسا کریں‌ ہیرو کے بھائی کا کردار کرکے دیکھیں شاید آپ کی فلم چل جائے پھر ان سے کہا کہ آپ کو تو فلاں سیٹ پہ فلاں سے ڈانٹ بھی پڑی جس پر سمیع خان نے کہا ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا اگر ایسا ہوا بھی ہو گا تو

کوئی بات نہیں. پھر شیخ نامی بندے نے سمیع خان سے کہا کہ سنا ہے آپ بہت کم پیسوں میں کام کرتے ہیں ، ایک ہیروئین نے جس کی آپ سے آدھی عمر ہے نے آپ کے ساتھ کام کرنے سے بھی منع کر دیا. اس ساری گفتگو کے دوران سمیع خان نے کوئی بہت زیادہ جوابات نہیں دئیے . لیکن یہ سب سننے والوں کو بہت برا لگا اور تمام شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ شیخ نامی اس بندے کو سمیع خان سے معافی مانگنی چاہیے.

Shares: