ولیمہ کی رات گولیاں چل گئیں،دولہا قتل،دلہن گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ولیمے کی رات دولہا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
واقعہ سندھ کے شہر میر پور خاص میں پیش آیا جہاں شادی ہو چکی، اگلے روز ولیمہ تھا ،ولیمے کی رات دولہا کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دلہن سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق واقعہ میر پور خاص کے گاؤن امام بخش لغاری میں پیش آیا جہاں رات کمرے سے دولہے کی لاش ملی ، دولہے کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،
پولیس حکام کے مطابق دولہا کی موت کے بعد دلہن کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، دلہن سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں،دولہا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق شادی میں گھر والوں کی رضا مندی بھی شامل تھی، دولہا کو کس نے گولیاں ماریں ، جلد حقائق منظر عام پر آ جائیں گے، دوسری جانب ولیمہ کی رات دولہا کی موت پر شادی کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، ولیمے کے لئے آنے والے مہمان اب دولہا کی تعزیت کے لئے آ رہے ہیں، پولیس نے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کریں گے
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت