ٹانک :قتل کے الزام میں گرفتارخطرناک قیدی پولیس وین سے فرار

ٹانک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ٹانک قتل کے الزام میں گرفتارخطرناک قیدی برکت اللہ پولیس کی نااہلی کے باعث پولیس وین سے گزشتہ روز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سلسلے میں مقتول کے اہل خانہ نے خواتین کے ہمراہ دوسری بارڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے فوری طورپر قتل کے الزام میں مطلوب قیدی برکت اللہ کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹانک پولیس کی نااہلی کے باعث قتل کے الزام میں گرفتارقیدی برکت اللہ پولیس کی نااہلی کے باعث وین سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ خطرناک قیدی کی گرفتاری کیلئے اہل خانہ نے خواتین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دوسری بار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مردوخواتین بچے بوڑھے خاندان کے سبھی افراد شامل تھے۔ انہوںنے کہاکہ ٹانک پولیس کی غفلت اور نااہلی کے باعث قتل کاملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ انہوںنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سے مطالبہ کیا کہ قتل کے الزام میں خطرناک ملزم کو پولیس گرفتارکرے جس سے ہمیں جانی نقصان کاخطرہ ہے۔

Comments are closed.