ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مولانابرادران کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ کی عوام کے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان نے آج واپڈاپیسکو سرکل کاافتتاح کردیا، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈیرہ ڈویژن کا واپڈاسرکل منظورکرانے پر وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان اورمولانابرادران کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے ان گنت مسائل تھے جن میں روزبروز اضافہ ہورہاتھا۔ عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے مولانابرادران نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈاپیسکو سرکل کا افتتاح کر دیاہے جس سے عوام کو بجلی کے مسائل سے چھٹکاراملے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعد محمود ، سابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخواہ اسمبلی مولانالطف الرحمان نے بروز سوموار6مارچ کو واپڈاپیسکو سرکل کاافتتاح کردیا ہے جس پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے واپڈاپیسکو سرکل کے قیام پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔اس موقع پر جمعیت کے رہنماوکارکن بھی کثیرتعداد میں شریک تھے۔

Shares: