باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے ان کو چند بالی وڈ ہیروز کی تصاویر دکھائیں اور ان کے بارے میں ایک کمنٹ کرنے کو کہا ، سلمان خان کی تصویر دیکھ کر صبا قمر نے کہا کہ آپ چھچھورے ہیں ، آپ کا کوریوگرافر آپ کو کیا ڈانس سکھاتا ہے. اسی طرح سے انہیں جب عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی اور پوچھا کہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں تو صبا قمر نے کہا کہ بالکل بھی میں ان کے ساتھ فلم نہیں‌کرنا چاہتی ، وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں‌چاہتی کہ مجھے منہ کینسر ہو. ہرتیک

روشن کی جب انہیں تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہرتیک روشن دو بچوں‌کا باپ ہے اور مجھے دو بچوں‌کے باپ سے شادی نہیں‌کرنی ، ہرتیک روشن کی شادی نہ بھی ہوئی ہوتی تو مجھے ان سے شادی کرنی ہی نہیں‌تھی کیونکہ وہ میری ٹائپ کے نہیں ہیں . صبا قمر کا یہ انٹرویو 2015 میں لیا گیا جس میں انہوں نے بالی وڈ ہیروز کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا . آج کل یہ کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی بالی وڈ ہیروز کے متعلق کہی گئیں باتیں زیر بحث ہیں.

Shares: