بالی وڈ اداکار سلمان خان جو اپنی اداکاری اور میزبانی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی شہرت رکھتے ہیں، ان کی ایک بار پھر ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے بھائی ارباز خان اور سوتیلی ماں ہیلن کے ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں ، کھاتا کھاتے ہوئے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. کھانے کی ٹیبل پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پر جتنی بھی ڈشیں بنی ہوئی پڑی ہیں وہ گھر میں بنائی گئی ہیں . اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ شاید سلمان خان کو گھر کے کھانے پسند ہیں ، وہ باہر کا کھانا پسند نہیں کرتے. سلمان خان کی کھانا کھاتے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے.

یاد رہے کہ ماضی کی معروف رقاصہ اور آئٹم گرل ہیلن کا اپنے سوتیلے بچوں کے ساتھ کافی اچھا تعلق ہے. سلمان خان کی والدہ اور ہیلن متعدد جگہوں پر ایک ساتھ دیکھی گئیں اس سے اندازہ ہوتا ہے سلیم خان نے دونوں بیویوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ اپنا تعلق بہت اچھا رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سب کھانے کی میز پر بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں.

Shares: