![alibilal](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/alibilal.jpeg)
گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے مابین تصادم کے بعد تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ انکے کارکن کو پولیس نے گرفتار کیا بعد ازاں اس کی لاش ملی، عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی، اور کارکن کی پولیس گاڑی میں گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی جانے لگیں، اس ضمن میں تحریک انصاف نے جھوٹ سے سہارا لیا، تحریک انصاف مرنے والے کارکن کی جو ویڈیو شیئر کر ہی ہے وہ کل کی نہیں بلکہ جیل بھرو تحریک کے وقت گرفتاری دینے کی تھی
عمران خان نے ویڈیو شیئر کی جس پر گل بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ پرانی وڈیو آج کا کہہ کر لگا دی جھوٹے مکار شخص نے ایکسیڈینٹ میں مرنے والے کی لاش پر سیاست کرنے کے لیے ۔
ایک مہینہ پرانی وڈیو آج کا کہہ کر لگا دی جھوٹے مکار شخص نے ایکسیڈینٹ میں مرنے والے کی لاش پر سیاست کرنے کے لیے ۔ https://t.co/rblxgQqFfu
— Gul Bukhari (@GulBukhari) March 8, 2023
دوسری جانب تحریک انصاف کے مرنیوالے کارکن علی بلال کو ہسپتال کون لے کر گیا اس حوالہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ہے جبکہ تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کالے ڈالے میں سوار 2 افراد علی بلال کو ہسپتال لائے ایمرجنسی میں ایدھی ایمبولینس سے سٹریچر لے کر علی بلال کو اندر لے گئے ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کر دی علی بلال کی موت کی تصدیق ہونے پر دونوں افراد ایمرجنسی سے فرار ہو گئے دونوں افراد کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکوائری کمیٹی علی بلال کی موت سے متعلق حقائق جلد سامنے لائے گی
بلال علی کو سیاہ رنگ کے ایک ویگو ڈالے میں دو افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے اور ایمرجنسی میں چھوڑ کر بھاگ گئے
پولیس نے CCTV فوٹیج حاصل کرلی ہے جلد ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا یہ لوگ پی ٹئ آئی کے کسی ایم پی اے کے ملازم بتائے جا رہے ہیں pic.twitter.com/xW0zpEcKSh— Muhammad Rehan Bhatti (@Muhamma19409797) March 9, 2023
تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر سیکرٹریٹ لاہور کی بیک سائڈ بابا گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے
زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل
زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے