اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کا 66 سال کی عمر میں آج انتقال ہو گیا ہے. انکے انتقال کی خبر تو بالی وڈ پر جیسے بجلی بن کر گری. ستیش کوشک کے انتقال کے خبر کی تصدیق ان کے بہت ہی قریبی دوست انوپم کھیر نے نے سب سے پہلے کی. انہوں نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ لکھا ”میں جانتا ہوں "موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے!” لیکن میں نے اپنے خوابوں میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ بات لکھوں گا کہ اسکا انتقال ہو گیا ہے۔ہماری 45 سال کی دوستی پر ایک دم فل سٹاپ لگ گیا ہے. آپ کے بغیر زندگی کیا زندگی ہو گی. انوپم کھیر کے اس ٹویٹ کے بعد بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کے ٹویٹس کی بھرمار

ہو گئی. ستیش کوشک کے انتقال ہر بالی وڈ کی ہر سلیبرٹی اشکبار اور غمزدہ ہے. یاد رہے کہ ستیش کوش کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا وہ گھر سے ٹھیک ٹھاک نکلے اور ان کو کسی قسم کی صحت کے ھوالے سے شکایت نہیں تھی. ستیش کوشک نے دو دن پہلے جاوید اختر و دیگر کے ساتھ جم کر ہولی منائی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل بھی ہوئیں کسے پتہ تھا کہ دو دن کے بعد سب ہی ستیش کوشک کے انتقال کی خبریں شئیر کررہے ہوں گے.

Shares: