مزید دیکھیں

مقبول

سعودی عرب کے ائیر پورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، ناکام بنا دیا، سعودی عرب

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کی کوشش کی جس کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے جیزان میں ملک عبداللہ ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ڈرون کو تباہ کر دیا ہے ،ائیر پورٹ ہزاروں لوگ استعمال کرتے ہیں سویلین لوگوں‌کو خصوصی حفاظت کی ضرورت ہے، سویلین لوگوں‌ پر حملہ بنیادی انسانی قوانین کے خلاف ہے.
سعودی عرب پر بہت زیادہ تنقید کی گئی کہ اس نے یمن پر ائیر سٹرائک کیں. تا ہم دوسری جانب حوثی باغی مسلسل دو ہفتوں سے سعودی عرب پر میزائل و ڈرون حملے کر رہے ہیں ،تیل کی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری بھی حوثی باغیوں نے قبول کی، حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملہ کریں گے. حالیہ کشیدگی کا تعلق ایران اور امریکہ کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے ساتھ بھی ہے.

واضح رہے کہ حوثی باغی اس سے قبل نجران کے ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan