علی بلال کی موت،تمام قصوار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے،پرویز الہیٰ

0
46
parvez elahi

تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں رانا ثنااللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج زمان پارک واقعہ نہ ہوتا،

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل انکوائری کے ملزمان میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں، جوڈیشل انکوائری کر کے قصور وار کو پھانسی دی جائے،آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تا کہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے، انتظامیہ کے تمام قصوار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کو شہید کرواکر چہروں پرمسکراہٹیں ہیں،ارشد شریف ،عمران خان قاتلانہ حملہ ،ظل شاہ کی شہادت ، سب پرکوراپ چل رہا ہے،یہ تو کہتےتھے ظل شاہ گرفتار ہی نہیں ہوا قیدی وین کی ویڈیو پرانی ہے،قتل کی ایف آئی آر انتقامی کارروائی کے لیےعمران خان پر درج کیوں کی گئی؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے رہے تا ہم نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی اور حقائق سے قوم کو آگاہ کر دیا

آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

Leave a reply