نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ کرشمہ کپور جو اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں ، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم جس دور میں کام کررہے تھے وہ بہت مختلف تھا اس میں بہت مشکلات تھیں خصوصی طور پر ایک اداکار کو اپنی پہچان اور نام بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی. جبکہ آج ایسا نہیں ہے آج سٹارز کے لئے مشہور ہونا بہت آسان ہے کیونکہ آج سیلف پرموشن کے بہت زرائع ہیں. آج سلیبرٹیز کے
پاس ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز ہیں. اگر کوئی شوبز کا حصہ نہ بھی ہو تو وہ خود کو مشہور کر سکتا ہے . ہمارے وقتوں میں شہرت حاصل کرنے کےلئے ہمیں لڑنا پڑتا تھا . ہماری فلموں کے لئے ہمیںپرموشن کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی تھی لیکن آج ایسا نہیںہے آج تو فلموں کی پرموشنز بھی بہت آسان ہے . کرشمہ کپور نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا اس سے بے حد مطمئن ہوں . ہم نے بہت شہرت سمیٹی لیکن یقینا آج وقت اور حالات مختلف ہیں آج کسی کے لئے بھی مشہور ہونا مشکل کام نہیں رہا. یاد رہے کہ کرشمہ کپور ماضی نامور اداکار ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی کے بڑے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کے ساتھ کام کیا.








