عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور،رپورٹ عدالت پیش

0
58
imran khan

لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیشی او سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت اور پولیس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ریویو کیا گیا،عمران خان کی سیکیورٹی پر 123 پولیس اہلکارمامور ہیں، عمران خان کو دو طرح کی سکیورٹی فراہم کررہے ہیں،ایک سکیورٹی عمران خان کی رہائشگاہ پر اور دوسری موومنٹ کے وقت،جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ سکیورٹی کیلئے فوکل پرسن بنا دیتے ہیں، عدالت نے کہاسی سی پی او لاہور کو فوکل پرسن بنا دیتے ہیں،کیا کہتے ہیں؟

عدالت کی تجویز پر سرکاری وکلا رضامند تھے جبکہ عمران خان کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ سی سی پی او بلال صدیق سے متعلق پوری جماعت کو تحفظات ہیں مجھے کچھ وقت دیں اپنے موکل سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے عمران خان کے وکیل کی اپنے موکل سے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرلی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو 15 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے، اسلئے وہ عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہتے ہیں، عمران خان نے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا ہے عمران خان نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی استدعا کی ہے۔ جبکہ لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ’ایسی مثالیں موجود ہیں کہ اگر سکیورٹی تھریٹ ہو تو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں حاضری یقینی بنائی جاتی ہے۔ میری زندگی کو درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہو ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے نوٹیفکیشن کی معطلی کے حکم میں 20 مارچ تک توسیع کردی اورپیمرا کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

Leave a reply