چارسدہ،تھانہ عمرزئی کی حدود میں کانسٹبل حضرت بلال پر فائرنگ کرنے والے ملزمان عادی بدنام زمانہ جرائم پیشہ نکلے،فرار ہونے والا دوسرا ملزم بھی گرفتارکر لیا گیا

واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی صنوبرخان نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل حضرت بلال گھر سے موٹر سائیکل پر واپس ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے کہ ملزمان افتخار ولد ماصل اور عمران ولد ثمین ساکنان اصحاب بابا پشاور نے پولیس اہلکار حضرت بلال کو اتا دیکھ کر اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ ملزمان نے کانسٹیبل بلال پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل زخمی ہوا۔کانسٹیبل بلال نے بہادری کا مظاہرہ کر کےجوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے مزید واضح کیا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عمرزئی کاشف خان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مدعی اور ملزمان کو اہلیان علاقہ نے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال چارسدہ روانہ کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے احکامات کیے،جس پر پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہسپتال چارسدہ پہنچ گئی۔جہاں پر ملزم افتخار ولد ماصل سکنہ اصحاب بابا پشاور کو گرفتار کیا۔ جبکہ ملزم عمران راستے میں پرائیویٹ گاڑی سے فرار ہو گیا تھا، پولیس ٹیم نے عدم گرفتار ملزم کی گرفتار کے لئے کاروائیاں شروع کیں۔ جس کے نتیجہ میں پولیس نے ملزم عمران تک رسائی حاصل کرتے ہوئے رات کو پشاور کے ایک نجی ھسپتال سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کی پستول اور موٹرسائیکل پولیس نے موقعہ سے قبضہ میں لے لیں۔ملزمان سنگین جرائم میں پشاور پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔مزید تفتیش جاری ھے۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

Shares: