وزیر اعظم کا غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار

ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے جبکہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا اور یہ مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی جبکہ آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی.


جبکہ خیال رہے کہ حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا ے جس کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا اور اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔ تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔

Shares: