لوگوں کو کہتا ہے جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے. رانا ثنااللہ
شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا سربراہ عمران خان لوگوں کو کہتا ہے کہ جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا عمران خان بہت برا پھنے خان بنتا ہے مگر اب پولیس کی گرفتاری سے بھاگ رہا ہے لیکن اب عمران خان کو ہم عدالت کے حکم پر گرفتار کرکے ہر صورت عدالت میں پیش کریں گے.
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ ہی کبھی ملک اور جمہوریت کی خدمت کی ہے اور ناہی یہ ملک کا بھلا چاہتا ہے جبکہ انہیں ایک پروجیکٹ کے طور پر لایا گیا تھا لہذا عمران خان ایک فتنہ ہے جسے ملک پر زبردستی مسلط کیا گیا تھا اور اب اس فتنے سے ملک و قوم کی جان چھڑانا بہت ہی ضروری ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایسا علاج کریں گے کہ قومی کو اس سے نجات مل جائے گی۔ جبکہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے لہذا اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کرنا اب ضروری ہے تاکہ مزید فساد سے بچا جاسکے.








