نوجوانوں کو کتابوں کی طرف واپس لانے کی کوشش ، کیا انقلاب آیا کہ ہر کوئی حیران ہی رہ گیا

0
47

اسلام آباد: اس قوم کے نوجوانوں کواپنی اصل منزل کی طرف لانے کی ایک اور کوشش ، سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کتابوں سے مستفید ہونے کی ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے. ویسے بھی کتابیں روٹھ جائیں توانسان منزلوں کا پتہ بھی بھول جاتا ہے، سوشل میڈیا اِن ہوا تو کتابیں آؤٹ ہوگئیں،کتب بینی کی روایت معاشرے میں دم توڑرہی ہے،شیلف پر پڑی جالوں میں قید کتابوں پر سے گرد ہٹانے اور کتب بینی کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آرٹسٹوں نے بند دریچوں سے جھانکتی کتابوں ،دھول مٹی کی چادراوڑھے ان کتابون کو کینوس پر رنگوں کے ذریعے نمایاں کیا،اور ” بکس اینڈ لائبریری ” کے عنوان سے پہلی تصویری نمائش کا انعقاد اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں کیا گیا جس میں ساٹھ سے زائد فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ کتابیں اور لائبریری علم و دانش سے بھرا خزانہ ہیں،ٹیکنالوجی نے کتابوں،اور روشن دل و دماغوں پر جالے لگا دیئے ہیں،

اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق اس تقریب کے مہمان مہمان خصوصی سینٹرل سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے بھی منفرد تصویری نمائش کو سراہا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ہٹا کے کتب بینی کی طرف لایا جائے۔

اس تقریب میں تصویری نمائش میں کتابوں کی اہمیت کو دلچسپ انداز سے اجاگر کیا گیا ، شرکاء نے کہا کہ مطالعہ انسانی ذہن کو جلا بخشتا ہے اور کتابیں بہترین ساتھی ہیں ۔

Leave a reply