ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل
ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پتھراو سے ایس ایچ او کھنہ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے. جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
Once again the regime used expired tear gas against its own citizens. Shameful! #زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/CtfUeBYHiq
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2023
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے متبادل بندوبست کردیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی کے معاملات دیکھے گی جس میں شاہ محمود قریشی، سیف اللہ خان نیازی،اعظم سواتی، اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں.
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سمیت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ یہ پتھراؤ عمران خان کے گھر کی چھت سے کیا گیا ہے.
ترجمان کے مطابق پتھراو کے باوجود پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا ہے اور اب ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف اور ایس پی سرفراز ورک بھی موقع پر موجود ہیں.
جبکہ پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی پر اسے پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ تاہم جواب میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود تھے جو پتھراؤ میں زخمی ہوئے۔ زمان پارک میں وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
پولیس نے عمران خان کے گھر کے گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں، گرفتار کرکے ہی جائیں گے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ زمان پارک کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔








