لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مرحوم منور ظریف کا لخت جگر فیصل منور ظریف مراکو میں وفات پا گیا . خاندان سخت صدمے میں ، دوسری طرف مرحوم منور ظریف کی بیٹی عائشہ منور ظریف اور مرحوم کی بیوہ بلقیس ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فیصل منور ظریف کی میت مراکو سے پاکستان لانے میں انکی مدد کی۔
باغی ٹی وی کے مطابق لواحقین نے کہا ہے کہ مراکو کے قوانین بہت پیچیدہ ہیں بعض میتوں ( ڈیڈ باڈیز ) کے حصول کے لیے ورثاء کو ایک سال سے بھی زائد عرصہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا شاہ محمود قریشی درد دل رکھنے والے انسان ہیں دکھ کی اس گھڑی میں انکے اس روئیے کو تازندگی فراموش نہیں کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق منور ظریف مرحوم کی لخت جگر عائشہ نے بتایا کہ سوموار مورخہ 2 ستمبر سحری کے وقت انکے بھائی کی میت مراکو سے لاہور پہنچنے گی جہاں اسے چند گھنٹوں کے لیے سرد خانے میں رکھ کر نماز عصر کے فوراً بعد ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فیصل کی نماز جنازہ مسجد چوک ڈیفینس ایچ بلاک میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کی والدہ بلقیس بیگم اور بہنوں فائزہ اور عائشہ نے ظریف خاندان سے عقیدت رکھنے والوں سے نماز جنازہ میں شرکت کرکے دعائے آخرت کی استدعا کی ہے،
باغی ٹی وی مرحوم منور ظریف کے بیٹے فیصل منور ظریف کی وفات پر خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور فیصل ظریف کی بخشش کے لیے اللہ کے حضور دعا گو بھی ہے، باغی ٹی وی فیصل منور ظریف کے لواحقین کے لیے اللہ کے حضور صبر اور اجر کی دعابھی کرتا ہے اللہ اس صدمے پر خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے








