من مائل اور پیارے افضل جیسے ڈراموں کے بعد حمزہ علی عباسی نے بڑی سکرین پر بھی نوری نت کا کردار کر کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں، دا لیجنڈ آ مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے نوری نت کے نام سے پکارا جاتا ہے جو کہ یقینی طور پر میرے کردار کی جیت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے سیاست کے میدان میں مجھے اس پر افسوس ہے. باقی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر سکتا ہوں بطور پاکستانی شہری میرا حق
ہے اور صرف اسی بنیاد پر مجھ پر الزامات لگانا درست نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بالکل بھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے. میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں آنے کے لئے پارلیمنٹ میںجا کر بہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور میں جھوٹ نہیں بول سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ کنفرم ہے کہ میں سیاست میںنہیں آئوں گا، میں ایکٹر ہوں میرا کام اداکاری کرنا ہے اور وہی کررہا ہوں اور وہی کرتا رہوں گا.حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اداکاری میں بھی اپنی اپنی لمیٹیشنز ہیں ان کو کراس نہیںکر سکتا.








