اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

باغی ٹی وی: اے ٹی سی اسلام آباد میں عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس نے درخواست کی سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اے ٹی سی اسلام آباد میں دائرکر دی –

عمران خان کےخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری

دوران سمات وکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ پیشی سب کے سامنے ہے-

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا ہماری کیبل نہیں چل رہی تھی، وکیل نے کہا کہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،عمران خان نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ ہزاروں کارکنان نکل آتے ہیں،عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں-وکیل نے کہا کہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں-پراسیکیوٹر نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی-

پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیئے کہ عمران خان کا برتاؤ دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتاہے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد سے 400 میٹر دُور ہے، کیسے پیش ہوں گے-

رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائیکورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کردیاجائےگا جج نے استفسار کیا کہ اگر آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا، ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں۔

وکیل نےعدالت میں کہا کہ عمران خان قانون کے تحت چلتےہیں زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گےجج نے استفسار کیا کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہےتو وہ تاریخ ہمیں بتا دیں۔ بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیسا ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے، عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی گئی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے

جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

Shares: