آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

0
43
pakistan army

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،

نماز جنازہ میں فوجی افسران ، عزیزو اقارب ،اہلیان علاقہ نے شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی عیسیٰ جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران شہادت قبول کی تھی کو لودھراں، میاں چنوں اور بوبر زیارت جنوبی وزیرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوانوں، شہیدوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کی تصدیق اور ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں،

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا 

Leave a reply