مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی...

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

اوکاڑہ: سرکاری کتابوں کی فروخت پر ڈپٹی کمشنر کا سخت ایکشن

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)سرکاری سکولوں کی...

ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

ایٹمی تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات...

شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا

شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار ادا کیا۔بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ پیش کرتی ہے۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1638424552517644290

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہو گئے تھے، اس واقعہ میں پاک فوج کے 7 جوان زخمی بھی ہوئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور پاک فوج کے اس سینئر افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر مملکت نے بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے ہمارے بہادرسپوتوں نے ملک دشمن قوتوں سے اپنے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کے تصور کے خلاف ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑائی میں شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفی کمال قوم کے ہیرو ہیں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan