کراچی میں بارش، سی اے اے نے چھوٹے طیاروں کا آپریشن روک دیا

0
74
rain

شہر قائد کراچی میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بارش کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے

کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے، کئی مقامات پر تیز اور کئی علاقوں میں ہلکی، تا ہم پہلے روزہ اہلیان کراچی کے لئے اچھا موسم لے کر آیا،بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی، کراچی کے علاقوں ڈی ایچ اے، ناظم آباد، کورنگی، گلشن، لانڈھی، ماڈل کالونی،ملیر سمیت دیگر میں بارش ہوئی،بارش کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے،

دوسری جانب شہر قائد میں بارش کی وجہ سے سول ایوی ایشن نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کے لئے ہدایات جاری کی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کراچی میں بارش ہوئی ہے اور ایئر پورٹ پر بھی بارش تیز ہوئی ہے اس وجہ سے چھوٹے طیاروں کی فلائنگ کو روک دیا گیا ہے کیونکہ بارش کے دوران چھوٹے طیاروں کے لئے مشکلات ہوتی ہیں، بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں، سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے چھوٹے طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کیا جائے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ شعبہ کو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے،

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

Leave a reply