نوجوان نے دلہن بنی چچا زاد کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

0
81
arrest

پسند کی شادی نہ ہونے کا رنج ، کزن نے دلہن بنی چچا زاد کو قتل کر دیا ۔

واقعہ بھکر کے نواحی علاقہ بھڈے والا میں پیش آیا، مسلح شخص نے دلہن کو گولی مار کر خود بھی خود کشی کر لی، عدنان نامی مسلح شخص موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ دلہن جویریہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جانبحق ہونے والے لڑکا اور لڑکی کزن تھے لڑکی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، خود کشی کرنے والے عدنان کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی ، قاتل اور مقتولہ آپس میں کزن ، پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ، لڑکے کا والد رضا مند نہ تھا ، لڑکی کی آج رخصتی تھی ،

عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات بمقام خان آباد بھڈے والا موضع ڈگر کوٹلی شمالی تحصیل منکیرہ علاقہ تھانہ منکیرہ میں ہوئی ۔ مسمی محمد عدنان ولد محمد رفیق قوم ذرانی بلوچ سکنہ گامے گوڈے والا نے جویریہ بی بی دختر احمد نواز قوم ذرانی بلوچ سکنہ خان آباد بھڈے والا کے گھر گیا اور مسمات جویریہ بی بی بعمر 20/21سال جسکی امروز محمد سانول ولد شیر زمان قوم ذرانی کے ساتھ رخصتی تھی اور سٹیج پر موجود تھی کو سر میں 30بور پسٹل سے 2 فائرکئے جس سے دلہن کی موت ہو گئی،جبکہ محمد عدنان مذکورہ نے موقع پر اپنے سر میں بھی فائر پسٹل کرکے خودکشی کرلی جو کہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.

Leave a reply