ننکانہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی
یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے،یوم پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں اس دن قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں طویل جدوجہد کے بعد علیحدہ وطن پاکستان کے لیے قرارداد منظور ہوئی ۔ان خیالا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ اعجاز رشید ، ضلعی محکمہ جات کے افسران سمیت سکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہاکہ قائد اعظم نے قوم کو اتحاد ، تنظیم اور ڈسپلن کے وہ ہتھیار دیے جس کے سامنے دشمنوں کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں،تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہمیں چاہیے کہ اس کی سلامتی پر آنچ نہ آنے دیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن اورڈی پی او ننکانہ اعجاز رشیدنے پرچم کشائی کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں محکمہ پولیس ،ریسکیو 1122اور محکمہ سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی

Leave a reply