سینیٹ اجلاس، نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیپلز پارٹی آج پیش کریگی

0
46

سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا جس میں بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پھر دوبارہ ہو گا، اجلاس میں پاکستان کے صوبے بلوچستان کی قومی و صوبائی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائے گا ،بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستیں 19سے بڑھا کر30 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65سے بڑھا کر 80کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل بھی سینیٹ میں پیش کرینگے ،سینیٹ میں حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے فیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اوراسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کا سگنل فری منصوبہ جلد مکمل کرنے کی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں‌ ملکی سیاسی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے

سینیٹ نے اپنی کارکردگی موثر بنانے کے لئے آئندہ سال کے اہداف مقرر کردیئے جس کا مقصد ایوان بالا کو مزید فعال اور کامیاب بنانا ہے ۔یکم جولائی 2019سے لے کر جون 2020تک ایوان کا اجلاس کم از کم 110دن تک چلایا جائے گا ، چار حکومتی بلز لئے جائیں گے جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کیا جائے گا۔ ایک حکومتی بل منظور کیا جائے گا، آٹھ نجی بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کئے جائیں گے ، چھ نجی بل پاس کئے جائیں گے ،

واضح رہے کہ حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کرنے کے بعد نیا قانونی مسودہ تیا ر کر لیا ہے۔

ترامیم کے قانونی مسودے میں جن امور میں ترامیم تجویز کی ہیں ان میں ٹیکس، سٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول کے مقدمات اور فرائض میں غفلت پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کا دائرہ کارختم، نیب کیسز کی حد 50کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کرنے کی حد شامل ہیں۔ اسی طرح پلی با رگین پرعوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال کی نااہلی،سرکاری ملا زم کا 45دن تک جسمانی ریمانڈ کرنے ،ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو ضمانت کے اختیارات دینے ،تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہونے پر ضمانت کی تجاویز بھی مسودے میں شامل کی گئی ہیں۔

Leave a reply