ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔عدالت کی F-8 سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پٹرول بم پھینکے گئے۔مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے مطابق قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔ مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لیے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے گئے تھے وہاں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے بلکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری کے لئے فائل گاڑی میں بھجوا دی تھی، بعد ازاں فائل بھی گم ہو گئی، عمران خان اسکے بعد لاہور واپس آ گئے، عمران خان کی پیشی کے حوالہ سے ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں








