پنجاب الیکشن ملتوی، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

supreme

پنجاب کے الیکشن ملتوی ہونے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے

تحریک انصاف نے پنجاب کے الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دی جانیوالی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے کوغیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، چیف الیکشن کمشنر اور محسن نقوی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ درخواست میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا ہے،

سپریم کورٹ میں دائر درخؤاست میں تحریک انصاف نے مزید موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوئے اورذاتی مقاصد کیلئے فنڈ جاری کر رہے ہیں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے الیکشن نہ ہونے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ وزیراعظم اور دیگر فریقین عدالتی الیکشن سے متعلق حکم کی تعمیل نہ کر کے عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے لیے تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے

پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا قابل قبول نہیں ہے. سراج الحق

پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہےکمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکے۔

Comments are closed.