
پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا قابل قبول نہیں ہے. سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے جبکہ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں ۔
سراج الحق نے کہا الیکشن کمیشن کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا چاہیے،الیکشن کمیشن کسی سیاسی پارٹی کے دبائو میں آئے بغیر آئینی کردارادا کرے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے اور اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہونگے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
علاوہ ازیں گورنر کی جانب سے یکم فروری کو کمیشن سے کہا گیا کہ وہ ملک کی معاشی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی کے خدشات کے حوالہ سے تمام فریقین سے مشاورت کریں، اسی دوران لاہور ہائی کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالہ سے رٹ پٹیشن بھی دائر کی گئی جس پر فیصلہ دیا گیا کہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن تاریخ دیں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کمیشن نے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے اسمبلی کی تحلیل نہیں کی اس لئے یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ پولنگ کی تاریخ دیں۔