بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنہیں بالی وڈ نے ایک نام اور مقام دیا لیکن وہ اکثر بالی وڈ کے خلاف ہی بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا جس میںانہوں نے آر آر آرفلم کو تامل فلم کہہ دیا ، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ یہ تو بالی وڈ کی فلم ہے، جبکہ وہ بالی وڈ کی فلم بھی نہیں ہے بلکہ ایک تیلگو فلم ہے. پریانکا چوپڑا نے جب آر آر آرکو تامل فلم کہا تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید کا تنقید کا سامنا کرنا پڑا. اور پریانکا چوپڑا کی لاعلمی پر ان کو کہا کہ انہیں جس بالی وڈ اور انڈیا نے اتنی شہرت دی ہے اور وہ نہ صرف وہاں بننے والی فلموں سے
لا علم ہیں بلکہ اپنے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا رونا روتی رہتی ہیں. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو ان کو مشورہ دیا کہ وہ بالی وڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں اور انٹر نیشنل لیول پر خود کو بالی وڈ کی سٹار نہ کہیں. واضح رہے کہ چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں ایکبار پھر بالی وڈکر تنقید کے نشتر برسائے اور یہاں تک کہ شاہ رخ خان کو بھی لپیٹ گئیں اور بولیں کہ میں خود کو بہت بڑی سٹار نہیں سمجھتی ہر جگہ ہر وقت آڈیشن دینے کو تیار رہتی ہوں.