شاہ محمود عمران خان کے نااہل ہونے کا منتظر ہے. رانا ثناء اللہ

0
53
rana sanaullah

شاہ محمود عمران خان کے نااہل ہونے کا منتظر ہے. رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہیے، عمران کا شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے،جج کو گالی اور دھکی دینے والے بے شرم عدالتی احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

اتوار کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈبہ پیر، ڈبو عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک کا رنگ باز، ملتان کا ڈبہ پیر، سپریم کورٹ کے اکثریت ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں۔ دو مداریوں کے ساتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں، خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججز کے حامی و ترجمان بن گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہئے۔ عمران کا شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔جج کو گالی اور دھکی دینے والے بے شرم عدالتی احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

Leave a reply