سعودی عرب کا مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ

0
48

سعودی عرب کا مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ

سعودی عرب اور دی آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز اتحادی ممالک نے تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نےتیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب نے یکم مئی سے تیل کی پیداوار پانچ لاکھ بیرل یومیہ کم کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ اویپک میں شامل متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق اور الجیریا نے بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پرکمی کا اعلان کیا۔

جبکہ عراق نے 2 لاکھ 11 ہزار بیرل، امارات نے ایک لاکھ 44 ہزار بیرل، کویت نے ایک لاکھ 28 ہزار، الجیریا نے 48 ہزار اور عمان نے 40 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں کمی کریں گے اور یہ کمی رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی۔ سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی اوپیک اور نان اوپیک ممبر ممالک سے مل کر کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
دوسری جانب خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہوجائے گا اور سعودی عرب کے فیصلے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں سرد مہری بڑھنے کا خدشہ ہے، یوکرین جنگ کے باعث پہلے ہی تیل کی عالمی قیمتیں بلند ہیں۔

Leave a reply