بحری مشق شمشیر البحر 7 اور ترسیل بحر 2 کی افتتاحی بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی مشق شمشیر البحر ہر2سال بعد منعقد کی جاتی ہے،صدر مملکت کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بحری مشق میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیا کی مجموعی سیکیورٹی پر ہوگا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مجھے افواج پاکستان پر فخر ہے،بھارت سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلا تعطل تجارت پر منحصر ہے،
بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سمندر سے تجارت کے لیے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب