وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے پولیس ملازمان کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں بریفنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس ملازمان کے لئے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا. اس دوران ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز, ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین, اے ایس پی بوریوالا آصف رضا اور ضلع بھر کے پولیس افسران اور ملازمان موجود تھے.

بریفنگ کے دوران پولیس ملازمان کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس افسران و ملازمان کے پاس ڈیوٹی بک لٹ موجود ہوگا جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تمام ایس ایچ اوز دس محرم الحرام تک اپنے علاقہ میں موجود رہیں گے اورحساس مقامات کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ سرچ آپریشن کریں تاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مکمل کوآرڈینشن کو یقینی بنایا جائے. اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. سول ڈیفنس کی مدد سے مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے.آخر میں یہ بھی باور کروایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے

Shares: