کیا ہم کوئی غلام ہیں؟ عمران خان نے حکومت میں رہ کر حقیقی غلامی کا حق ادا کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اسکے بعد انہوں نے امریکہ مخالف تحریک چلائی اور پھر امریکہ سے ہوتے ہوئے جنرل باجوہ تک پہنچ گئے ، کبھی محسن نقوی تو کبھی الیکشن کمیشن کو حکومت گرانے کا ذمہ دار دے دیتے ہیں وہیں عمران خان اب امریکہ سے تعلقات کی بہتری کے لئے فرم بھی ہائیر کر رہے ہیں
عمران خان کا پرانا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم غلام ہیں جو آپ کہیں گے ہم کر لیں گے؟ تا ہم حکومت میں رہتے ہوئے انکے سارے اقدامات اس جملے کے خلاف تھے، پاکستان میں جب بالا کوٹ والا واقعہ ہوا، اسکے بعد بھارت کے طیارہ گرا، بھارتی افسر پاکستان نے پکڑا اور پھر اسکو بھارت کے حوالے کر دیا، اس موقع پر عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کیا تھا، عمران خان قومی اسمبلی میں کہتے ہیں کہ حملہ کر دیں ہندوستان پر ،یا کیا کروں میں پھر بتائیں یہ،
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟ pic.twitter.com/7C7FNZ9geU
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 3, 2023
عمران خان کا قومی اسمبلی میں یہ جملہ عمران خان کی ہی غلامی ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان واقعی میں غلام ہیں اور غلامی کر رہے ہیں، وہ آزادانہ اور از ٌخود فیصلے نہیں کر سکتے،عمران خان کئی مقام پر اپنے خطابات اور انٹرویو میں ایسی کئی باتیں کہہ چکے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان اپنے دعوے کے الٹ واقعی میں غلام تھے،
کیا ہم غلام ہیں کہ جو آپ کہیں گے ہم کر لیں گے،عمران خان کا یہ جملہ انکے منہ سے اچھا نہیں لگا تھا کیونکہ عمران خان نے غلام بن کر حکومت کی ، عمران خان ایک مقام پر کہتے ہیں جب ہم فرانس کے ایمبیسڈر واپس بھیج کر تعلقات توڑیں گے تو اس کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات توڑیں گے،اسکا مطلب کیا ہے کہ جو ہماری آدھی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ ہے وہ یورپی یونین میں جاتی ہے،اسکا مطلب ہے کہ آدھی ہماری ٹیکسٹائل ایکسپورٹ وہیں ختم ہو گئی،ہماری مین ایکسپورٹ ٹیکسٹائل ہے،جب ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ پر اثر پڑے گا تو روپے پر پریشر بڑھے گا، روپیہ گرے گا، مہنگائی بڑھے گی، تو اسکا نقصان ہمیں ہی ہونے والا ہے فرانس کو کوئی نہیں
کیا ہم کوئی غلام ہین کا نعرہ لگانے والے عمران خان کا یہ بیان اسوقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی قوم فرانس کے ساتھ بائیکاٹ کا کہہ رہی تھی اور ملک بھر میں احتجاج ہو رہا تھا، اسوقت عمران خان کو غلامی ہی عزیز تھی اور انہوں نے پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروح کیا،
عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے