ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن سےاہم بات یہ ہے کہ فیصلےکس نےکرنے ہیں، انصاف کے پلڑے برابرہیں یا نہیں کل واضح ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جوبھی صورتحال ہوگی عدالت کےسامنےبیان کردیں گے،عدالت کہےگی تو وزارت دفاع اپنامؤقف دےگی،الیکشن کمیشن کو جوابدہ تھے،جواب دے دیا،مسئلہ ختم ہوگیا،ہم سےجومانگاگیاتھااس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حاضری سےانکارپر ان کی گاڑیوں میں جاکران کی حاضری لی جاتی ہے، موجودہ حالات میں عدلیہ عمران خان کےپاس چل کرجاتی ہے، ہم سڑکوں سےگرفتارہوئے، گھروالوں کوعدالتوں میں گھسیٹاگیا،وزیراعظم نےکہاہےمیں3بارجیل جاچکاہوں،سیاستدانوں کےلیےجیلوں میں جانا کوئی نئی بات نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا حکومت آج بھی تحمل سےکام لےرہی ہے،الیکشن سےاہم بات یہ ہےکہ فیصلےکس نےکرنےہیں۔وزیراعظم نے12، 13روزسے جوسلسلہ چل رہا ہےاس پراپنی رائےدی،سیاستدانوں کوغصےمیں نہیں آناچاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد کل کابینہ کا اجلاس ہوگا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا جائےگا،ہمارا اپنا مؤقف ہے اورہم اس پر قائم ہیں۔
وزیردفاع نے کہا چیف جسٹس جس عہدےپرہیں وہ جوچاہیں کرسکتےہیں، تین،چارباربینچ ٹوٹنےسےعدلیہ کااندرون خانہ سلسلہ سامنےآگیا، قانونی اورآئینی تنازع یہ ہےکہ فیصلےکرنےکامجازکون ہے۔ انہوں نے کہا دلائل والا لمحہ گزرگیا،کشمکش کی نئی آئینی شکل سامنےآگئی،اٹارنی جنرل نےتجویزدی6ججزسےفیصلہ لےلیں جوبینچ میں شامل نہیں،عدلیہ کافیصلے کرنےوالاپلیٹ فارم دن بدن سکڑتاجارہاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ادارےکےساتھ تصادم نہیں چاہتے،بدقسمتی سےایگزیکٹواور عدلیہ میں تناؤکا ماحول بناہواہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ رجسٹرارسپریم کورٹ سےخدمات فوری واپس لےلی گئی ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے دوران اس پراتفاق رائےتھا۔