متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد متحدہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 239 سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 میں ضمنی الیکشن 18 اپریل جبکہ بلدیاتی انتخابات تیس اپریل کو ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا ہے کہ ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے سب کو ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے ہماری نظریں عام انتخابات کی طرف ہیں اور اُس پر بھرپور محنت بھی جاری ہے۔








