ننکانہ : ڈسٹرکٹ پولیس کے دو افسران کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس کے دو افسران کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
ضلع پولیس ننکانہ کےترقی پانے والے دونوں افسران کے لیے دعا گو ہوں۔ ڈی ایس پیز کے عہدہ پر ترقی پانے والے دونوں افسران ننکانہ پولیس کے قابل اور محنتی پولیس افیسرز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے اپنے دفتر میں کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ کے دو انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کی عہدہ پر ترقی۔ ڈی پی او اعجاز رشید اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے ترقی پانے والے دونوں انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز میں انسپکٹر لیگل محمد نعیم اور انسپکٹر شیر محمد شامل ہیں۔ انسپکٹر محمد نعیم انسپکٹر لیگل جبکہ انسپکٹر شیر محمد ریزرو انسپکٹر پولیس لائن تعینات تھے۔ ڈی پی او اعجاز رشید اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے دونوں افسران کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے دونوں افسران کے لیے دعا گو ہوں۔ دونوں افسران کی ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی ان کی محکمانہ خدمات کی انجام دہی میں فرض شناسی اور قابلیت کا نتیجہ ہے

Leave a reply