بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو جو کہ اپنی بیٹی کی دیوی کی پیدائش کے بعد بہت زیادہ خوش تھیں ، انہوں نے اپنے شوہر گرور کے ساتھ مختلف انٹرویوز میں اولاد کی خواہش کا اظہارکیا ، جب بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہنچی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں اور اس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتی رہی ہیں. ان کے گھر گزشتہ برس نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد بی پاشا اور ان کے شوہر گرور نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا. تاہم ابھی تک ان دونوں نے اپنی بیٹی کی شکل کسی کو نہیں دکھائی تھی. بی پاشا باسو کی بیٹی
دیوی اب چونکہ پانچ ماہ کی ہو چکی ہیں اب جا کر انہوں نے اس کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. بی پاشا نے جیسے ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دیوی کی تصویر شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بی پاشا باسو کی اس پوسٹ پر ان کے پاکستانی اور ہندوستانی دوستوں نے بھی کمنٹس کئے جس پر اداکارہ نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا. بی پاشاکا کہنا ہے کہ دیوی جب سےمیری زندگی میں آئی ہے میری زندگی میں کافی ھد تک خوشگوار تبدیلی آئی ہے.