کون ہماری ذمہ داری اٹھائے گا؟ دوران ڈکیتی مرنیوالے شہری کی بچوں کی ویڈیو
کورنگی پولیس عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے گزشتہ دو ہفتے قبل زمان ٹاٸون کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا,
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق جس میں شہری حسیب کو دوران ڈکیتی ہلاک کردیا گیا تھا, جس پر ایس ایس پی کورنگی نے ملزمان کی گرفتاری کیلٸے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے, گزشتہ تین روز قبل متوفی حسیب کی فیملی بچیوں کیجانب سے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو واٸرل ہوٸی, واٸرل ویڈیو میں معصوم بچیوں نے دل دہلا دینے والے جملوں کے ساتھ کہا کہ اپنے بابا کے بغیر عید کیسے مناٸیں گے, ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزٸی نے فوری ایس ڈی پی او کورنگی اسلم جوٸیہ اور ایس ایچ او زمان ٹاٸون افتخار آراٸیں کو متوفی کے گھر روانہ کیا, ایس ڈی پی او کورنگی اور ایس ایچ او زمان ٹاٸون نے پر یتیم بچیوں سے ملاقات کی اور مالی معاونت کی ساتھ یقین دلایا کہ کورنگی پولیس آپ کے ساتھ ہے, ایس ڈی پی او کورنگی نے یتیم بچیوں کو یہ بھی یقین دہانی کرواٸی کہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے گا,ایس ایس پی کورنگی کیجانب سے یتیم بچیوں اور فیملی کی مالی معاونت ماہانہ طورپر کی جاٸے گی,
کراچی: کورنگی 51B محمد علی کالونی کے نوجوان شہری کو چند دن پہلے اسٹیریٹ کرائم کی واردات کرنے کے بعد جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، نوجوان شہری کے چار بچوں نے اپنا وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، pic.twitter.com/lNZStJf0Cl
— Khursheed Ahmed (@Khurshe12641946) April 7, 2023
نوجوان شہری کے چار بچوں نے اپنا وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے والد کو ڈاکوؤں نے مار دیا، سب لوگ عید کی تیاری کر رہے ہیں، ہم عید کیسے منائیں گے، کون ہماری ذمہ داری اٹھائے گا، کون ہماری پڑھائی کا خرچہ دے گا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حکام فوری مدد کے لئے پہنچ گئی
مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت