مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

0
35
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ #Baaghi

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سیکنڈل پر کہا ہے کہ میں ایسے گھناونے جرم میں اگر کوئی مذہبی شخصیت ملوث ہو تو اس کو دوگنی اور زیادہ سخت سزا دی جانی چاہیئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ اگر کسی یونیورسٹی میں کوئی ریپ ہوجائے تب بھی جرم ہے لیکن اگر کسی مدرسے کا معلم ایسا جرم انجام دے تو اس کی سزا دوگنی ہونی چاہیے کیوں کہ اس شخص پر مذہب کا لیبل لگا ہوتا ہے۔اس جرم کا دفاع کرنا غلط رویہ ہے، جس نے جرم کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہیے تاہم چند لوگوں کی وجہ سے تمام علماء کرام پر تنقید مناسب نہیں۔

مفتی طارق مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ایسے قبیح عمل کو کسی خاص طبقے سے نتھی نہیں کرنا چاہیے، اسلام میں گناہوں پر پردہ ڈالنے کا حکم ہے مگر وہ صرف ان جرائم پر ہے جس سے معاشرے کو کوئی خطرہ نہ ہو تاہم جو ویڈیو سامنے آئی ہے یہ متعدی جرائم ہیں اگر وقت پر نہ روکا گیا تو کل دوسرا بھی کرے گا اس لیے یہ زیادہ لائق سرزنش ہے اگر کوئی عالم ملزم کی طرفداری کررہا ہے تو یہ غلط ہے

ایک اور ویڈیو پیغام میں مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ دین کے لبادے میں مفتی عزیز جیسے بدفعلی کرنے والے شخص کی سزا دوہری ہے- حدیث کےمطابق فاعل اور مفعول دونوں قابلِ سزا ہیں – اگر کسی نے جبراً ہم جنسی کا بد فعل کیا ہے تو اسے سزا ملنی ہے اور اگر بالرضا تو دونوں واجب القتل ہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسکو سزا ملنی چاہئے، جو اسلامی سزا ہے، قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولا گیا، دین کا لیبل لگا کر جرم کر رہے ہیں انکی سزا ڈبل ہونی چاہئے،

مفتی عزیز الرحمان کو گزشتہ روز پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، نجی ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس پر بہت شرمندہ ہوں،

پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

Leave a reply