کولمبو (اے پی پی) کیوی فاسٹ باؤلر فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ فرگوسن پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے اور انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی.

Shares: