وزیرستان میں کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نوجوان شہید. آئی ایس پی آر

0
25
opration

وزیرستان میں کارروائی سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نوجوان شہید. آئی ایس پی آر

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے، جس میں دو دہشتگرد ہلاک کردئے گئے۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

علاوہ ازیں کراما میں بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ہے۔ پاک فوج کے نائیک فضل جانان نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم کو جلابخشتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا تھا، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند روز کے دوران فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے تھے۔

Leave a reply