تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا
عدالت نے علی امین گنڈا پور کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا،علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،جج انسدادِ دہشتگردی جواد احمد نے کیس پر سماعت کی،جج نے ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے، دوران سماعت علی امین گنڈاپورنے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واٹس ایپ کال نہیں۔ اس وائس میں کٹنگ کی گئی ہے ۔ یہ جھوٹی ہے ۔ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی جرم کیا ہی نہیں تو وائس میچ کیوں کروانی ہے؟ عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی آفس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جتنی بھی ایف آئی آر درج ہیں سب کا ریکارڈ لے کر آئیں۔ تفتیشی افسر نے علی امین گنڈا پور کا مزید رہمانڈ مانگا تو عدالت نے استفسار کیا کہ ریمانڈ کس لیے چاہیے؟ تفتیشی نے کہا کہ اسلحہ ریکور کرنا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کونسا اسلحہ؟کون بتا رہا ہے کہ اسلحہ ہے ان کے پاس۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے علی امین کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، علی امین گنڈا پور کے چہرے پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا
دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے بھکر میں مقدمے بعدازگرفتاری راہ داری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ابتدائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا علی امین کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا بھکر میں درج مقدمے میں بھی علی امین کی گرفتاری ظاہر کی جا رہی ہے ایک ہی الزام میں دوسری ایف آئی آر دینا پولیس کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے ،درخواست میں اسٹیٹ اور ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر بھکر فریق بنایا گیا ہے
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا
علی امین گنڈا پور کو دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھاعلی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے